ابنا: ويانا ميں تين روز تک جاري رہنےوالے مذاکرات کے بعد ايران کے نائب وزير خارجہ سيد عباس عراقچي نے بتايا ہے کہ فريقين نے مذاکرات کے نظام الاوقات اور روڈ ميپ پر اتفاق کرليا ہے - انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا اگلا دور سترہ سے بيس مارچ تک ويانا ميں ہي ہوگا -
امريکي دفتر خارجہ کي ترجمان ميري ہارف نے بھي کہا ہے کہ بلاشبہہ اس دور کے مذاکرات تعميري اور مفيد تھے - اس وقت يہ خيال تقويت پارہا ہے کہ آئندہ بيس جولائي سے پہلے ہي جو کسي جامع سمجھوتے تک پہنچنے کي آخري تاريخ ہے کسي اتفاق رائے تک پہنچا جاسکتا ہے، البتہ اس کے لئے شرط ہے کہ ضروري ارادہ بھي پايا جاتا ہو -
اسلامي جمہوريہ ايران کےوزير خارجہ محمد جواد ظريف نے بھي کہا ہے کہ چھے مہينے کے اندر ايک حتمي سمجھوتے تک پہنچنا کوئي غير حقيقت پسندانہ توقع نہيں ہے -
گذشتہ چوبيس نومبر کو جو کلي فريم ورک سامنے آيا تھا اس نے شفاف ، دوٹوک اور متوازن مذاکرات کے آغاز کے لئے راستہ کھولا - اس ابتدائي سمجھوتے ميں کہا گيا تھا کہ آئندہ چھے مہينے ميں ايک حتمي سمجھوتے تک رسائي حاصل کرلي جائے گي،اگرچہ اس چھے مہينے کي مدت بڑھائي بھي جاسکتي ہے - موجودہ مذاکراتي عمل کے پيش نظر طے کي گئي چھے مہينے کي مہلت ايک بہترين موقع ہے جس کے دوران مذاکراتي ٹيميں مشترکہ نظريات تک پہنچ سکتي ہيں -
اس عرصے ميں ماہرين کي ٹيميں جن موضوعات پر گفتگو کريں گي وہ يورينيم کي افزودگي کے لئے جديدترين سينٹريفيوج مشينوں کے استعمال کا طريقہ کار اور اراک ميں ہيوي واٹرايٹمي ري ايکٹر کي سرگرميوں کو جاري رکھنے کا معاملہ ہے-
بہرحال اس دور کے مذاکرات اگرچہ مشکل اور دشوار نظر آرہے ہيں ليکن تعميري ضرور ہيں - اس مرحلے ميں اہم قدم معيار اور مذاکرات کے فريم ورک کا مقرر ہونا ہے جو ايران کي پرامن ايٹمي سرگرميوں کے بارے ميں ان شکوک وشبہات کو دور کرسکے جن کے بارے ميں مغرب دعوي کرتا رہتا ہے -
ايران کے وزير خارجہ جواد ظريف اور يورپي يونين کےشعبہ خارجہ پاليسي کي سربراہ کي گفتگو بھي اسي حقيقت کي تصديق کرتي ہے کہ اس دورکے مذاکرات ميں آگے کي سمت بڑھنے کے لئے قدم اٹھايا گيا ہے -ايران اورپانچ جمع ايک گروپ کے درميان مذاکرات کے ساتھ ايران اور آئي اے اي اے کے درميان بھي مذاکرات جاري رہيں گے -
.......
/169